فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی لندن میں کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی.

 

 

 

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی لندن میں کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی، ڈاکٹرز کی ہدایت کے

مطابق 5 ہفتے آرام کے بعد نسیم شاہ باؤلنگ کا آغاز کرسکیں گے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق لندن میں نسیم شاہ کے کندھے کی ٹنڈن سرجری کی گئی۔ ڈاکٹرز

نے نسیم شاہ کو 5 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، آرام مکمل کے بعد نسیم شاہ ہلکی باؤلنگ کا آغاز کر سکیں گے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نسیم شاہ کے مینیجر مغیث شیخ نے اپنے اکاؤنٹ سے فاسٹ باؤلر کی سرجری

کے بعد تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ نسیم شاہ سرجری کے بعد پُرجوش ہیں اور جلد ہی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 

 

تعارف: News Editor