نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 24 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 24 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں 18 ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں لاہور ریجن (وائٹ)، پشاور ریجن، کراچی ریجن(بلیو)، لاڑکانہ ریجن اور کوئٹہ ریجن شامل ہیں۔

 

گروپ بی میں کراچی ریجن (وائٹ)، اسلام آباد ریجن، حیدر آباد ریجن، ڈیرہ مراد جمالی ریجن اور لاہور ریجن (بلیو) کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ گروپ سی میں راولپنڈی ریجن، ایبٹ آباد ریجن، فیصل آباد ریجن اور بہاولپور ریجن جبکہ گروپ ڈی میں ملتان ریجن، سیالکوٹ ریجن، فاٹا ریجن اور مقابلہ آزاد جموں کشمیر ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

24 نومبر کو این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں لاہور ریجن (وائٹ) کا مقابلہ پشاور ریجن سے اور کراچی ریجن(بلیو) کا مقابلہ لاڑکانہ ریجن سے ہوگا۔

 

یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کراچی ریجن (وائٹ) کا مقابلہ اسلام آباد ریجن سے ہوگا جبکہ حیدر آباد ریجن اور ڈیرہ مراد جمالی ریجن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں راولپنڈی ریجن اور ایبٹ آباد ریجن کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ فیصل آباد ریجن اور بہاولپور ریجن کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

 

سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ملتان ریجن کا مقابلہ سیالکوٹ ریجن سے اور فاٹا ریجن کا مقابلہ آزاد جموں کشمیر ریجن سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچز یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوں گے۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!