سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے بولی جمع کرائے گا

 

سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے بولی جمع کرائے گا۔

 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کو سعودی عرب فٹبال فیڈریشن (SAFF) کی قیادت میں ایک تاریخی اقدام کہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کو 2023 کے فیفا کلب ورلڈ کپ اور ایشیائی کپ 2027 کی بھی میزبانی مل چکی ہے۔

2026 کے فیفا ورلڈکپ سے یہ ٹورنامنٹ 48 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب ،مملکت کے اندر ہی2034 کے ایونٹ کے تمام میچوں کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

جس کے لیے مکمل انتظامات کی یقین دہائی کرائی جائے گی۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!