19ویں ایشین گیمز ; پاکستان نے ملائشیا کو 2 کے مقابلہ میں 5 گول سے شکست دے دی

 

 

 

چین کے شہر ہانگ زو میں 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے ملائشیا کو 2 کے مقابلہ میں 5 گول سے شکست دیکر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

 

 

ایشین گیمز میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاکستان نے آج ایونٹ میں اپنا آخری میچ کھیلتے ہوئے ملائشیا کو شکست دے دی۔ ملائشیا کی جانب سے کھیل کے 5ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ محمد امین الدین نے گول سکور کرکے ملائشیا کو برتری دلائی

جوکہ کھیل کے 8ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کےذریعہ گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔ کھیل کے 37ویں منٹ میں پاکستان کے عبدالرحمٰن نے فیلڈ گول سکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔

کھیل کے 51ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے نائب کپتان رانا عبدالوحید نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ تیسرا گول سکور کیا۔ کھیل کے 53ویں منٹ میں پاکستان کے سٹرائیکر محمد عماد نےچوتھا گول سکور کیا۔

ملائشیا کی جانب سے دوسرا گول کھیل 58ویں منٹ میں رحیم راضی نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ سکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے پانچواں گول افراز نے کھیل کے 58ویں منٹ میں سکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائر ایونٹ کے لئے بھی کوالیفائی کرچکی ہے جوکہ عمان میں کھیلا جائیگا۔

 

 

 

error: Content is protected !!