پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آرمی ویلیفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی 67ویں قومی سینیئر ہاکی چیمین شپ کے ٹیکنیکل آفیشلز ، ایمپائرز اور سپورٹنگ سٹاف کی تعیناتی کردی۔
12 اکتوبر تا 23 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلی جانے والی 67ویں اے ڈبلیو ٹی نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین ، 1984 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ و سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن حنیف خان ہونگے
جبکہ ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر فیض محمد فیضی کو ایمپائرز مینجر تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آرگنائزنگ سیکرٹری کی ذمہ داریاں لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کو سونپی ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی قومی سینیئر ہاکی چیمپین شپ میں 10 صوبائی اور 10 ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کرینگی۔
پی ایچ ایف کی جانب سے اس میگا ایونٹ کو ایف آئی ایچ اور پی ایچ ایف ایونٹ رولز کی روشنی میں منعقد کرانے کے لئے کہنہ مشق ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرز کو تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 67ویں اے ڈبلیو ٹی نیشنل سینیئر ہاکی چیمپین شپ کے موثر اور بہترین انعقاد کے لئے مندرجہ ذیل آفیشلز کو تعینات کیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین حنیف خان، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز رانا لیاقت (اٹک)، رائے عثمان اکبر کھرل (لاہور) ٹورنامنٹ آفیسرز طاہر شریف گجر(وہاڑی)، چوہدری مبشر (شیخوپورہ)، محمد طارق بٹ(لاہور)، حافظ محمد ارشد (قصور)، طارق عزیز(گوجرہ)، ایم شفیق خان (خوشاب)، ہارون بٹ (ساہیوال)، ایم اویس سلطان (پاکپتن)، ملک ایم اکبر علی (لودھراں)، یامین بھٹی (فیصل آباد)، قمر اکرام(فیصل آباد)، غفران بخاری(نوابشاہ)، امتیاز الحسن (کراچی)، ساجد خان (پولیس)، گلفام کھوکھر (اسلام آباد)، رضوان مغل (حیدر آباد)، اختر علی (حیدرآباد)، منور حسین (لاہور)، حمزہ طفیل (پشاور)، رفیق خان (لاہور)، مزمل (نیوی)، معین عالم (کراچی)، مقصود احمد (گوجرہ)، فہد کیانی (کوئیٹہ)، یاسر لودھی (کوئیٹہ)، غلام عباس (راولپنڈی)، محمد اشرف (راولپنڈی)، شیخ علی عابد(راولپنڈی)، سید ضیاء حسین (اسلام آباد)، ثاقب نیاز (لاہور)، افتخار احمد (راولپنڈی)، نوید یوسف (راولپنڈی) شامل ہیں۔
ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر اور چیئرمین ایمپائرنگ کمیٹی ایشین ہاکی فیڈریشن فیض محمد فیضی (پشاور) کو ایونٹ کا ایمپائرز مینجر تعینات کیا گیا ہےجبکہ محسن علی خان (کراچی) اور انٹرنیشنل اسسٹنٹ ایمپائرز مینجر حافظ عاطف لطیف (لاہور) کو اسسٹنٹ ایمپائر مینجرز تعینات کیا گیا ہے۔ ایمپائرنگ پینل میں یاسر خورشید انٹرنیشنل (ریلوے)، احسان الحق بابر(اسلام آباد)، وقاص احمد بٹ(واپڈا)، عرفان طاہر(کراچی)، فہد علی خان(کراچی)، امیر حمزہ (پی اے ایف)، اسد عباس (آرمی)، زاہد حمید (واپڈا)، محمد سلیم (سرگودھا)، عبدالستار (کوئیٹہ)، محمد بلال(آرمی)، افسر علی (واپڈا)، وسیم عباس (آرمی)، مبارک علی (گوجرانوالہ)، انوار حسین (پاکپتن)، رضوان خان (کراچی)، ملک محمد عرفان (سیالکوٹ) اور شاہ زیب پرویز (راولپنڈی) شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے آرگنائزنگ سیکرٹری لیفٹینٹ کرنل ر محمد آصف ناز کھوکھر(لاہور)، اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری اولمپیئن نعیم اختر(ایبٹ آباد)، چیف کوآرڈینیٹر میجر ر جاوید ارشد خان منج (لاہور)، کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر احسن تنویر (اسلام آباد)، محمد یٰسین (راولپنڈی)، شجاع اقبال راجہ (راولپنڈی) تعینات کئے گئے ہیں۔ جیوری آف اپیل میں ڈاکٹر ایس اے ماجد (کراچی) کنوینیئر، راجہ ممتاز حسین عارف (راولپنڈی) اور انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشل ضیاءالدین خان برکی (لاہور) بطور ممبرز شامل ہیں۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ایونٹ میڈیا کوآرڈینیٹرز وقاص شیخ(سکھر)، ذوالفقار بیگ(راولپنڈی)، شفقت ملک(لاہور) اور عمر شاہین(کراچی) کو تعینات کیا گیا ہے۔
پی ایچ ایف کے زیراہتمام آرمی یلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے منعقد ہونے والی 67ویں اے ڈبلیو ٹی نیشنل سینیئر ہاکی چیمپین شپ میں ملک بھر سے 220 صوبائی اور 220 ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا پھرپور اظہار کرینگے۔ انکی صلاحیت اور کارکردگی کی جانچ اور بہترین ٹیلنٹ کی کھوج کے لئے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ کی قیادت میں چیمپین شپ میں موجود ہوگی۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی میں اولمپیئن کلیم اللہ، اولمپین ناصر علی، اولمپیئن رحیم خان، رانا شفیق انٹرنیشنل، لئیق لاشاری انٹرنیشنل شامل ہیں
پی ایچ ایف اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی قومی سینیئر ہاکی چیمپین میں صوبہ پنجاب کی دو، سندھ کی دو، کے پی کے کی دو، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ایک، ایک ٹیم شرکت کریگی جبکہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، ماڑی پیٹرولیم ، پاکستان واپڈا، پاکستان کسٹمز، پولیس، رینجرز، سوئی سدرن گیس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہونگی۔