کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ; نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 99 رنز سے شکست دیدی

 

 

بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 99 رنز سے شکست دیدی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔

323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نیدر لینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین نے 69 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 5، میٹ ہنری نے 2 ، راچن رویندر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 67 رنز پر گری، اوپنر کانووے 40 گیندوں پر 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، بلیک کیپس کی دوسری وکٹ 144 رنز پر گری، کیوی بلے باز ول ینگ 80 گیندوں پر 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 51 رنز اور ڈیرل مچل 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گیلین فلپس 4، مارک چیپ مین5 رنز جبکہ کپتان ٹام لیتھم 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے آریان دت، پاؤل وان میکرین، رویلوف نے 2،2 جبکہ باس ڈی لے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں نے آج اپنا ورلڈکپ کا دوسرا میچ کھیلا ہے، نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان نے مات دی تھی جبکہ کیویز نےٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے چاروں شانے چت کیا تھا۔

 

error: Content is protected !!