قائداعظم ٹرافی چھٹا راؤنڈ : ملتان کے چھ بیٹسمینوں کی ایک ہی اننگز میں سنچریاں

 

قائداعظم ٹرافی چھٹا راؤنڈ : ملتان کے چھ بیٹسمینوں کی ایک ہی اننگز میں سنچریاں
فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع۔

لاہور 11 اکتوبر، 2023:ء

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے دوسرے روز کے کھیل کی خاص بات ملتان ریجن کے چھ بیٹسمینوں کی لاہور بلوز کے خلاف ایک ہی اننگز میں سنچریاں تھیں۔ یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں محض دوسرا موقع ہے کہ کسی ایک اننگز میں چھ بیٹسمینوں نے سنچریاں بنائی ہیں ۔ اس سے قبل 1945میں ہولکر کے چھ بیٹسمینوں نے میسور کےخلاف اندور میں کھیلے گئے میچ کی ایک اننگز میں چھ سنچریاں بنائی تھیں۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں لاہور وائٹس نے فاٹا کے اسکور 97 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے تھے۔طیب طاہر نے گیارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 102 رنز اسکور کیے۔عمراکمل نے66 اور عمران ڈوگر نے50 رنز بنائے۔ آصف آفریدی نے103 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان نے لاہور بلوز کے خلاف دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر 718 رنز بنائے تھے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ پہلے دن کے کھیل میں زین عباس نے 118 اور حسیب اللہ نے 101 رنز اسکور کیے تھے آج دوسرے دن کے کھیل میں شرون سراج ( 114 ) محمد باسط ( 105 ) صائم ایاز ( 117) اور علی عثمان (105 ناٹ آؤٹ ) نے بھی سنچریاں بناڈالیں۔

شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 243 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جمال انور نےتیرہ چوکوں کی مدد سے 89 رنز اسکور کیے۔ میرحمزہ نے 61رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگز میں 134 رنز بنائے تھے اور اس کے2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
شان مسعود 66 رنز اور عماد عالم 45 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد ریجن نے پشاور کے پہلی اننگز کے اسکور 216 کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔علی وقاص 105 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔علی شان نے 55 رنز اسکور کیے۔

 

 

error: Content is protected !!