خیبر پختون خواہ کے تاریخی شہر صوابی میں سجا انٹر سکول سکریبل چیمپین شپ کا بڑا میله

 

خیبر پختون خواہ کے تاریخی شہر صوابی میں سجا انٹر سکول سکریبل چیمپین شپ کا بڑا میله۔ طلباء و طالبات سمیت اساتذہ کرام کی بھی بھرپور شرکت۔ کانٹے دار مقابلوں میں سٹوڈنٹس نے کھیل ہی کھیل میں انگریزی زبان کے بہترین الفاظ کا استعمال کرتے ہوءے فتوحات سمیٹ لی۔

سکریبل گیم تمام بچوں کی تعلیم میں بے حد ضروری اور دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ارم عرفان پرنسپل دی سٹی سکول صوابی کیمپس۔

دی سٹی سکول صوابی کے طلباء و طالبات نے تمام کلاس کیٹیگریز میں میڈلز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ والدین نے پرنسپل اور تمام سٹی سکول انتظامیہ کوصوابی میں تمام بچوں کے لئے اس ورلڈ کلاس ایجوکیشنل لرننگ گیم کے کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اس اقدام کو صوابی کے باقی تمام سکولز کے لئے رول ماڈل قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل دی سٹی سکول صوابی کیمپس ارم عرفان نے کہا کہ سکریبل گیم واقعی میں ایک بہترین ورلڈ کلاس ایجوکیشنل لرننگ ٹریک ہے جو ہر سٹوڈنٹ کو ذہین ترین سٹوڈنٹ بناتی ہے۔ بچوں کو ابتداءی لرننگ میں جو سپیلنگ مسٹیک، سبق کا یاد نہ ہونا، پڑھائی میں دل نہ لگنا جیسے پرابلمز کا سامنا رہتا ہے سکریبل گیم سیکھنے اور کھیلنے کے ساتھ ساتھ بہت جلد ختم ہو جاتے ہیں اور سٹوڈنٹس پریشر فری ہو کر پورا دل و دماغ لگا کر پڑھائی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دی سٹی سکول سسٹم اپنے سٹوڈنٹس کو بہترین اکیڈمک پروگرام کے ساتھ ساتھ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سٹوڈنٹس کو سہولیات اور مواقع فراہم کرتا ہے۔ سکریبل ایک ایسابہترین ورلڈ کلاس لرننگ ٹریک ہے جس سے کوءی بھی انکار نہی کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دیگر دی سٹی سکول سسٹمز برانچز بھی اپنے تمام سٹوڈنٹس کو ورلڈ نمبر ون ایجوکیشنل گیم سکریبل سے مستفید کروا رہی ہیں اور بہت جلد یہ گیم سسٹم میں شامل بھی ہو جاءے گی۔

انہوں نے بہترین انتظامات فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس صوابی طارق محمد اور خیبر پختون سکریبل ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر محمد وقار کو انٹرنیشنل رولز کی ٹریننگ فراہم کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اس کامیاب ایونٹ منعقد کروانے پر مبارکباد دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی صوابی نے ونرز طلبا و طالبات میں میڈلز اور ایوارڈز تقسیم کیے۔

error: Content is protected !!