کینیڈا نے پہلی بار مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا

 

 

 

 

 

کینیڈا نے پہلی بار مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکاز ریجن فائنل میں کینیڈا نے برمودا کو 39 رنز سے شکست دے کر پہلی بار میگا ایونٹ میں جگہ بنالی۔

 

فتح الیون نے 18 اوورز تک محدود مقابلے میں 4 وکٹوں پر 132 رنز جوڑے، نونیت ڈھلوال 45، نکولس کرٹن 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ، صابر نے 2 وکٹیں حاصل کیں

حریف سائیڈ 16.5 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کلیم ثنا نے 4 رنز کے عوض 3 شکار کیے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، ٹیرن فرے نے 30 رنز بنائے اور کیماؤ لیورک نے 23 رنز بنا کر مزاحمت فراہم کی، گورڈن نے 3 وکٹیں لیں۔

جبکہ نکھل دتہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کوالیفائی کرنے کے بعد کینیڈین ٹیم اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی جو آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا

 

 

 

تعارف: News Editor