چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ ساز فتح پر مبارکباد

 

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ ساز فتح پر مبارکباد دی ہے۔

 

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا

کے خلاف 344 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے، اس شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم عالمی ورلڈ کپ مقابلوں میں آئندہ میچوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے پر امید ہوں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا

محمد آفریدی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار اور تاریخ ساز فتح پر مبارکباد دی ہے

 

 

error: Content is protected !!