ایشن ماونٹس سائیکنگ چمپئن شپ ‘ پاکستانی ٹیم تیار ؛ ویزے کا انتظار

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی ایشن ماونٹس سائیکنگ چمپئن شپ کیلئے تیار ہے

 

چمپئن شپ بھارت کے شہر ترویندرم کیرالہ میں ایشین مونٹین بائیک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے سائیکلنگ ٹیم کو ابھی تک انڈیا کے ویزے جاری نہیں کئے گئے

 

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ ٹیم آئندہ ایشین ایم ٹی بی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جو 26 تا 29 اکتوبر 2023 کو منعقد ہو گی۔

 

فیڈریشن نے اسلام آباد میں 5 ستمبر سے تربیتی کیمپ جاری رکھے ہوئے ہیں پاکستانی رائیڈرز XCO، XCE ایونٹس میں حصہ لیں گے جن میں کمبائنڈ ٹیرنگ کے لیے ٹیم میں 3 مرد سوار دانشمند خان، وسیم ضیاء اور عمر فاروق شامل ہیں۔

ٹیم بذریعہ واہگہ بارڈر بھارت کے لیے روانہ ہوگی۔ نثار احمد کو ٹیم منیجر اور احسن کو ٹیم کوچ کا کام سونپا گیا ہے۔

ویزے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ویزے اور پاسپورٹ انڈیا ایمبیسی میں جمع ہیں ٹیم کا ایونٹ میں شرکت کے لئے امرتسر سے بذریعہ ریل ترویندرم کیرالہ جائے گی جس کے لئے ویزے ایونٹ سے 4 دن پہلے ملنے چاہئے۔

 

 

 

error: Content is protected !!