سری لنکا انڈر 19 کے خلاف پاکستان انڈر19 کی پہلی اننگز433 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئر

 

 

 

سری لنکا انڈر 19 کے خلاف پاکستان انڈر19 کی پہلی اننگز433 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئر۔

شاہ زیب خان کے 161 رنز۔ سری لنکا انڈر19 کے155 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ۔

 

پاکستان انڈر19 نے سری لنکا انڈر19 کے خلاف چار روزہ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز 433 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔

مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر 155رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اس طرح وہ اب بھی پاکستان انڈر19 کے اسکور سے278 رنز پیچھے ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے واحد چار روزہ میچ میں پاکستان انڈر 19 نے اپنی پہلی اننگز319 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور اسکور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز کا اضافہ کیا۔

شاہ زیب خان جو پہلے روز152 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اپنے اسکور میں9 رنز کا اضافہ کرکے 161رنز پر آؤٹ ہوئے۔ان کی اننگز میں12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

کپتان سعد بیگ ایک چھکے اور چھے چوکوں کی مدد سے68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے بیٹسمینوں نے پہلے سیشن میں103 رنز کا اضافہ کیا ۔

تھارو پاتھی سری لنکا انڈر19 کے کامیاب بولر تھے جنہوں نے 75 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا انڈر 19 کی اننگز میں پولیندو پریرا نے 53 رنز بنائے اور وہ ابھی کھیل رہے ہیں۔ان کی اننگز میں آٹھ چوکے شامل ہیں۔پاکستان انڈر 19 کی طرف سے ایمل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا انڈر19 ٹیم اس دورے میں واحد چار روزہ میچ کے علاوہ پانچ ون ڈے میچ بھی کھیلے گی۔

 

 

 

error: Content is protected !!