67 ویں قومی ھاکی چیمپئن شپ ; پانچویں روز پانچ میچز کا فیصلہ

 

 

پاکستان ھاکی فیڈریشن اور آرمی ویلفئیر ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقدہ 67 ویں قومی ھاکی چیمپئن شپ لیفٹیننٹ جنرل ندیم اشفاق ھاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں 12 اکتوبر 23ء سے جاری ھے ۔ چیمپئن شپ کے پامچویں روز پانچ میچز کھیلے گئے ۔

 

 

 

 

آج کے میچز کے مہمان خصوصی پہلے میچ میں آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر یاسر منہاس،دوسرے میچ میں

مہمان خصوصی سی ای او جنرل انشورنس ای ڈبلیو ٹی عبدالوحید، تیسرے میچ میں مہمان خصوصی سی ڈبلیو ٹی

میڈاسک کے سی ای او سید محمد علی شاہ،چوتھے میچ کے مہمان خصوصی سی ڈبلیو ٹی کے انٹرنل آڈیٹر سلیم احمد جبکہ پانچویں میچ کے مہمان خصوصی سی ڈبلیو ٹی ٹریول اینڈ ٹورز کے سی ای او ملک چنگیز خان تھے۔

 

ان کی آمد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور بعد ازاں ان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ تعارف کروایا اس موقع پر سیکریٹری جنرل حیدر حسین، ہاکی لیجنڈز اولمپیئن حنیف خان،اولمپئن ناصر علی، اولمپئن

شکیل عباسی، احسان آللہ انٹرنیشنل،اولمپیئن وقاص اکبر،اولمپیئن طارق عزیز، اولمپیئن جاوید،اولمپیئن محمد زبیر، اولمپئن عمر بھٹہ، اولمپئن توثیق ارشد اولمپئن رحیم خان ، رانا شفیق انٹرنیشنل،انٹرنیشنل عامر شہزاد، راجہ شجاع ، راجہ شاھد،محمد یاسین، طاہر گجر بھی موجود تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق آج کا پہلا میچ پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ پاکستان آرمی نے 0-13 سے جیت لیا

۔پاکستان آرمی کی جانب سے عثمان نے چار،عقیل نے تین،شہباش،احمد سرور ،راؤارسلان، مدثر اور مہران نے ایک ایک گول سکور کیا۔اس میچ کو اسفر علی، شاہزیب نے سپروائز کیا ۔ جبکہ ریزرو ایمپائر رضوان خان تھے۔

 

دوسرا میچ سندھ اے اور رینجرز کے مابین سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ جو کہ 0-0 سے برابر رہا۔ کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول سکور۔کرنے میں ناکام رہیں۔ اس میچ کو ایمپائر امیر حمزہ اور وقاص بٹ نے سپر وائز کیا جبکہ ریزرو ایمپائر محمد سلیم تھے۔

تیسرے میچ میں بلوچستان بی نےاسلام آباد کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ۔ بلوچستان بی کی جانب سے مدثر نے دونوں گول سکور کئے۔ جبکہ اسلام آباد کی جانب سے واحد گول عادل نے کیا۔ اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض وسیم اور زاہد حمید نے انجام دئے۔ریزرو ایمپائر کے فرائض عرفان ملک نے سر انجام دیئے۔

ایونٹ کے چوتھا میچ پاکستان واپڈا اور پولیس کے مابین کھیلا گیا۔جو کہ پاکستان واپڈا نے1-5 سے جیت لیا۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے عزیز اور علیم بلال نے دو دو جبکہ توثیق ارشد نے ایک گول سکور کیا۔ پولیس کی جانب سے عاطف بیگ نے ایک گول سکور کیا۔مزکورہ میچ کو ایمپائر بلال اور فہد۔ ے سپروائز کیا جبکہ ریزرو ایمپائر عبدالستار تھے۔

پانچواں میچ پاکستان کسٹم اور آزاد جموں و کشمیر کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ پاکستان کسٹم نے1-10 سے جیت لیا۔پاکستان کسٹم کی جانب سےعبدالمنان نے تین، غضنفر اور باقر نے دو دو گول ،بلال اور لطیف نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے واحد گول وقار نے سکور کیا۔ میچ کو ایمپائرز اسد عباس اور وجاہت نے سپر وائز کیا جبکہ ریزرو ایمپائر کے فرائض عرفان طاہر نے سر انجام دیئے۔

17 اکتوبر کو پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پنجاب اے اور پاکستان ایئرفورس،دوسرا میچ بلوچستان اے اور گلگت بلتستان ،تیسرا میچ پاکستان واپڈا اور بلوچستان بی،چوتھا میچ ماڑی پیٹرولیم اور پنجاب بی اور پانچواں میچ سندھ اے اور پورٹ قاسم کے مابین کھیلا جائے گا

 

 

 

error: Content is protected !!