ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کی سابق کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا

 

 

 

 

 

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کی سابق کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ویمن کوچ بن گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کیتھرین ڈالٹن ٹاپ لیول پر مینز ٹیم کی پہلی خاتون بولنگ کوچ ہیں۔

انگلینڈ میں پیدا ہونے والی کیتھرین ڈالٹن نے 2015 میں آئرلینڈ کی شہریت حاصل کی، انہوں نے چار ون ڈے اور چار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

 

کیتھرین ڈالٹن دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں، انہوں نے ساؤتھ پنجاب میں فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کیا۔

کیتھرین ڈالٹن آئی سی بی لیول تھری ایڈوانس کوچ ہیں جبکہ وہ انگلینڈ میں نیشنل فاسٹ بولنگ اکیڈمی میں بھی کوچنگ کر چکی ہیں۔

پی ایس ایل میں کوچنگ کی ذمہ داریاں ملنے پر کیتھرین ڈالٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔

 

 

error: Content is protected !!