ورلڈ کپ ; بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

 

 

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

بھارت کے شہر پونے میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔

بھارت نے 257 رنز کا ہدف41.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ویرات کوہلی 103 رنز اور کے ایل راہول 34 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، کپتان روہت شرما 48، شبمن گل 53 اور شریاس ایر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

قبل ازیں بنگلادیش کی جانب سے اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 93 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تھاتاہم تنزید 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ لٹن داس 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

کپتان نجم الحسن 8، مہدی حسن 3، توحید ہردوئے 16 رنز بناسکے، مشفق الرحیم 36، نسیم احمد 14 ، محمود اللہ 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےتھے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے 2،2 جبکہ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor