چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی نے گوادر آف روڈ ریلی کے موٹر بائیک ریس کا افتتاح کیا،
پہلے مرحلے میں موٹر بائیک ریس منعقد ہوئی، ریس میں 80 کے قریب مقامی بائیک ریسرز نے شرکت کی، دوسرے مرحلے میں آج ریسر کار شو اور رجسٹریشن کا عمل ہو گا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد 22 اکتوبر کو اختتامی موٹر کار ریس میں ملکی و غیر ملکی خواتین ریسرز شرکت کریں گی،
گوادر آف روڈ ریلی کے انعقاد کے باعث ملک بھر سے ہزاروں سیاحوں کی آمد کی وجہ سے گوادر کی معاشی و سیاحتی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔
چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر قدرتی حسن، ثقافتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے