رامین شمیم ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے خلاف جیت کے لیے پرامید

 

 

 

 

رامین شمیم ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے خلاف جیت کے لیے پرامید

لاہور 23 اکتوبر، 2023:ء

 

آف اسپنر رامین شمیم ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان ویمنز اے کی قیادت کرتے ہوئے جیت کے لیے پرامید دکھائی دیتی ہیں۔ سیریز کے تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز اور تھائی لینڈ ویمنز درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز تین سے آٹھ نومبر تک کھیلی جائے گی اور پھر پاکستان ویمنز اے ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم راشادا ولیمز کی قیادت میں پاکستان آئی ہے اور یہ بھی پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان میں خواتین کی اے ٹیموں کی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گا۔

رامین شمیم نے تین ون ڈے انٹرنیشنل اور چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہ دو سال قبل پاکستان ویمنز اے ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز میں بھی کپتانی کرچکی ہیں جس میں پاکستان اے نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز جیتی تھیں۔

رامین شمیم پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم نے سیریز کی اچھی تیاری کی ہے اور ہمارے کوچز نے کیمپ میں ہماری بہت مدد کی ہے کیمپ میں ہم نے پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ اور قذافی اسٹیڈیم کی پچز کیسی ہیں۔وہ ہوم سیریز میں ملک کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں۔ہم پر پریشر ہوگا لیکن یہ ایک زبردست تجربہ بھی ہے کہ آپ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں۔ ہم یہ سیریز جیتنا چاہتے ہیں اور پوری ٹیم اس کے لیے تیار ہے۔

ویسٹ انڈین کپتان راشادا ولیمز نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا وہ اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں اور یہ ان کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ہم نے یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کی ہے ۔ یہاں کی وکٹیں ویسٹ انڈیز جیسی تیز نہیں ہیں لیکن اچھی وکٹیں ہیں۔ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کی ٹیم سیریز جیتے گی۔

 

دورے کاشیڈل اسطرح ہے:
24 اکتوبر پہلا ون ڈے۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے ۔ غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور

26 اکتوبر ۔ دوسرا ون ڈے ۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے ۔ غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور۔

29 اکتوبر ۔ تیسرا ون ڈے پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور۔

 

 

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز:
3 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمنز اے بمقابلہ ویسٹ انڈیز اے قذافی اسٹیڈیم لاہور

4 نومبر ۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ ویسٹ انڈیز ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور

5 نومبر۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور

 

8 نومبر ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی ۔ فائنل ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور

9 نومبر۔ ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی واپسی۔

 

10 نومبر۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور

11نومبر دوسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھائی لینڈ ایمرجنگ ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور

 

 

 

error: Content is protected !!