تھائی لینڈ انٹرنیشنل جوجٹسو چیمپئن شپ ‘ جمیل رضوی نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

 

 

 

 

 

 

پاکستان کے جمیل رضوی نے تھائی لینڈ انٹرنیشنل جوجٹسو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

 

 

گولڈ میڈلسٹ جمیل رضوی کے مطابق اے ایف جی اوپن جوجٹسو چیمپئن شپ میں 300 سے زیادہ کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں شریک ہیں۔

جمیل رضوی نے کہا کہ بلیو بیلٹ اوپن ویٹ ڈویژن میں 3 فائٹس کے بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا جو ملک کے لیے اعزاز ہے۔ کوچ جہانزیب لون کی نگرانی میں سخت محنت کے بعد پاکستانی پرچم بلند کرنے میں کامیاب ہوسکا۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس جیت کا کریڈٹ اپنے کوچ جہانزیب کے ساتھ ساتھ والدین کو دینا چاہتا ہوں۔ اس کامیابی سے میرے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرکے ملک کی عزت میں اضافہ کروں گا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!