ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست، بھارت 100 رنز سے کامیاب
……. اصغر علی مبارک…….
آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کے 29ویں میچ میں بھارت نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دیدی۔
لکھنو میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 230 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں انگلش ٹیم 129 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم آج کے میچ میں شروع سے ہی انگلش بولنگ کے سامنے دباؤ کا شکار رہی، ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل 9، ویرات کوہلی صفر اور سریش ائیّر 4 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے۔
اس کے بعد کپتان روہت شرما نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر اننگز کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 91رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران سیٹ بیٹر کے ایل راہول بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،
انہوں نے 58 گیندوں پر 39 رنز کی باری کھیلی۔ 164 کے مجموعے پر بھارت کے پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹر کپتان روہت شرما تھا، جو 101 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیل کر عادل رشید کی وکٹ بن گئے۔
بھارت کی طرف سے رویندرا جدیجا 8، محمد شامی 1 اور سوریا کمار یادیو 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کے 8 کھلاڑی صرف 208 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
اننگز کی آخری گیند پر جسپریت بمرا 16 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، یوں بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 229 رنز ہی بناسکی۔
انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ویلی نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے 2، 2 بھارتی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیل چکی ہیں،
بھارت نے اپنے تمام 6 میچ جیتے ہیں جبکہ انگلینڈ نے صرف ایک میچ جیتا ہے۔.