انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کر دیا

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 7 ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی جب کہ پاکستان میزبان کے طور پر آٹھویں ٹیم ہوگی۔

پاکستان میں ہونے والی 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکامی کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں گے۔

آئی سی سی بورڈ کے اجلاس نے 2021 میں 10 سالہ سائیکل کی منظوری دی، اس سائیکل میں مردوں کے 8 عالمی ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!