کرکٹ ورلڈ کپ ; آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پیٹ کمنز آسٹریلیا کو لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر 4 میں کامیاب ہو چکی اور 2 میں ناکام رہی ہے، انگلینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیل چکی جن میں سے صرف ایک میں کامیاب ہوئی جبکہ 5 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

 

تعارف: News Editor