والی بال پشاور ریجن کیلئے ٹرائلز چھ نومبر کو پی ایس بی جمنازیم میں ہونگے

 

والی بال پشاور ریجن کیلئے ٹرائلز چھ نومبر کو پی ایس بی جمنازیم میں صبح دس بجے ہونگے
مسرت اللہ جان

پشاور ریجن کے والی بال ٹیم کیلئے ٹرائلز پیرچھ نومبر کو پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں منعقد ہونگے

ان ٹرائلز میں پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ مہمند اور خیبر ضلع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کوحصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہیں ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور ذاکر اللہ کے مطابق تیس نومبر 2023 تک بیس سال کی عمر تک کے والی بال کے کھلاڑی اس ٹرائل میں حصہ لے سکتے

ہیںجنہیں شناختی کارڈ ،فارم ب اور دیگرضروری کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہیں
پیر چھ نومبر کو پی ایس بی جمنازیم میں ہونیوالے یہ ٹرائلز دس بجے ہونگے

جس میں پروفیشنل اور ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کی آمد پر مکمل طور پر پابندی ہے والی بال کے ٹرائلز کی نگرانی والی بال کوچ واصف اللہ اور مینجر کاشف فرحان کرینگے

 

 

 

error: Content is protected !!