پلان کے مطابق بیٹنگ کی اور قسمت نے ساتھ دیا ; فخر زمان

 

 

فخر زمان کا مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد کہنا تھا کہ آج میرا لکی دن ہے ، پلان کے مطابق بیٹنگ کی اور قسمت نے ساتھ دیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے 63

گیندوں پر شاندار سنچری سکور کی،

قومی اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 126رن کی شانداراننگزکھیلی ہے ، انہوں نے 11چھکے ،8چوکے لگائے ہیں،

فخر زمان نے 2023ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 4 سنچریاں بنائی ہیں۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیسمنڈ ہینس، سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ اور ویرات کوہلی بھی ایک سال میں ایک ٹیم کے خلاف 4، 4 سنچریاں بنا چکے ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!