پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سے راہیں جدا کر لیں۔
ذرائع کے مطابق مورنی مورکل نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ جنو بی افریقہ ٹی ٹونٹی لیگ میں مصروف ہونگے
جس کی وجہ سے مورنی مورکل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے
جبکہ مورنی مورکل کا ساؤتھ افریقہ لیگ میں ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ بھی ہے۔ فاسٹ بالر کا بورڈ ںسے چھ ماہ کا کنٹریکٹ جون میں ہوا تھا
کرکٹ بورڈ کےمطابق جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان مینز ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر 2023 سے سات جنوری 2024 تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔