آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 398رنز کا ہدف دے دیا۔
آئی سی سی سیمی فائنل میں ٹاس بھارت نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کھیل شروع ہوا تو انڈین اوپنزر روہیت شرما اور شبمن گل کریز پر آئے تاہم بھارتی کپتان روہیت ففٹی بھی سکور نہ کر سکے
اور 47 رنز پر سوتھی کی گیند پر کیوی کپتان ولیمسن کو کیچ دیدیا جنہوں نے موقع ضائع کئے بغیر کیچ پکڑ کر انہیں پویلین لوٹانے میں مدد فراہم کی۔ شبمن گل ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔
ویرات کوہلی نے 117 اور شریاس نے 105 رنزبنا کر کیچ پکڑادیئے، سریا کمار صرف ایک رن بنا سکے۔
شبمن گل دوبارہ ایکٹو ہوئے اور راہول کی شراکت داری میں مجموعی سکور 397 تک پہنچا دیا، یوں نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف مل گیا۔