باجوڑ مہمند امن سائیکل ریس سترہ نومبر کو ہوگی

باجوڑ مہمند امن سائیکل ریس سترہ نومبر کو ہوگی

مسرت اللہ جان

 

سائیکل ریس کا بنیادی مقصد امن کا پیغام ہے جو کہ سترہ اٹھارہ اور انیس نومبر کو کھیلا جارہا ہے تین روزہ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے سائیکلسٹ حصہ لیں گے

جبکہ پاک آرمی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا ریلوے سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہے۔ ریس ٹیکنیکل آفیشلز کے زیر نگرانی میں ہو ہی ہے

جس میں کرنل ریٹائرڈ جہانزیب نیازی بلوچستان سے گل محمد کاکڑ خیبر پختونخواہ سے ناصر خان مہمند اور امجد نواز خان واپڈا سے ممتازریاض سیکرٹری وقار علی پنجاب سے شہزادہ بٹ اور اویس علی سندھ سے کلیم اعوان ریلوے سے حیدر علی اور عبدلعزیز شامل ہیں

یہ ایونٹ معظم کلیئر اور خواجہ ادریس حیدر کی سرپرستی میں کروایا جا رہا ہے جو کہ پاکستان آرمی 22 بریگیڈآرگنائز کروا رہی ہے سپورٹس سائیکل ریس 80کلو میٹر ہوگی جو 18 نومبر 2023کو ممد گھٹ کیڈٹ کالج سے شروع ہو گی

غلنئی سے ہوتا ہوا واپس ممد گھٹ اور ممد گھٹ سے باجوڑ اور واپس کیڈٹ کالج پر اختتام پزیر ہوگی اور 19 نومبر 2023 کو 28 کلو میٹر عام سائیکل ریس کیڈٹ کالج مہمند سے شروع ہوکر باجوڑ اور واپس کیڈٹ کالج پر اختتام پزیر ہوگی

انیس نومبر کو اسی دن اس تقریب کے مہمان خصوصی فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرینگے مہمند باجوڑ امن سائیکل ریس میں دو سو سے زائد سائیکلسٹ نے اپنی رجسٹریشن کنفرم کردی ہے۔

جبکہ اس میں خیبرپختونخوا کی چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ضم اضلاع کی بھی دو ٹیمیں حصہ لے رہی ہی۔

پہلی مرتبہ اس ریس میں مہمند اور باجوڑ کے مقامی سائیکلسٹ بھی حصہ لیں گے اور اپنے علاقے کی نمائندگی کرینگے۔ مہمند باجوڑ امن سائیکل ریس کے فوکل پرسن ناصر مہمند کے مطابق سائیکل ریس کا بنیادی مقصد نہ صرف امن کے پیغام کو دنیا بھر کو پہنچانا ہے

بلکہ اس علاقے کی خوبصورتی کے بارے میں آگاہی بھی ہے آنکے مطابق اس سائیکل ریس سے باجوڑ اور مہمند میں سائیکلنگ سے متعلق نوجوانوں میں آگاہی بھی پیدا ہوگی۔

 

 

error: Content is protected !!