دوسرا سیمی فائنل ; جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنزکررہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کو ٹیمبا باووما لیڈ کررہے ہیں، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے دونوں ہی ٹیمیں 7،7 میچز میں کامیاب رہیں جبکہ 2،2 میچز میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے مات دے رکھی ہے۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
جنوبی افریقہ: ٹیمبا باوومے (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، وین ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، گیرالڈ کوٹزی، کگاسو ربادا اور تبریز شمسی۔
آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشھن، گلین میکسویل، جوش انگلس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ۔