نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے کا فائنل آ ج پاکستان آ رمی اور پاکستان واپڈا کے
درمیان کھیلا جائیگا،
جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے،لاہور اورپاکستان ائر فورس مد مقابل ہونگے۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئین شپ میں گزشتہ روز (جمعرات) کولاہور گورٸمنٹ کالج یونیورسٹی میں پانچ روزہ چیمپین شپ کے چوتھے روز کھیلے گئے۔
پہلےسیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے لاہور ڈویژن کی مظبوط ٹیم کے خلاف شاندار 84-58 کے سکور سےکامیابی حاصل کی ،ہاف ٹائم پر سکور 38-23تھا ۔
پاکستان آ رمی کی جانب سےتغلب عمار33،محمد شہباز علی9،شیرازنے بھی نو پوائنٹ سکور کئے لاہور کی جانب سے صافی خان27,ابتسام مرتضیٰ اورمحسن مہتاب نے 8 ,8 سکور کئے۔
اس میچ کوغلام محمد ،ایم ایم عالم اورگل جمال سپروائز کیا۔ فائنل کھیلنے والی پاکستان آ رمی نےاپنے گروپ میں فیصل آ بادکو 108-56سکور سے،پی اے ایف کو81-63سے اورپی او ایف کو93-48سے شکست دی ۔
دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے پاکستان ائر فورس کو 80-51 سکور سے شکست دی۔ہاف ٹائم پر 38-30سے واپڈا آ گے تھا لیکن دوسرے ہاف میں واپڈا نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مارجن کو بڑھایا ،پاکستان واپڈا کی جانب سےزین الحسن28, محمد زاہد عارف16،محمد عثمان15 سکور کے ساتھ نمایاں رہے ۔
پاکستان ائر فورس کی جانب سےعمیر جان23 ،محمد اختر8،احمد جان7 سکور کے ساتھ نمایاں رہے۔اس میچ کے ریفری ،امپائرعمرمحمد، سیدعدنان علی اورسعادت جہانگیر تھے۔فائنل کھیلنے والی دوسری ٹیم واپڈا نے اپنے گروپ میں اسلام آباد کو80-33 سے،لاہور کو77-62سے اور نیوی کو86-40سے شکست دی ۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہور اور پی اے ایف صبح گیارہ بجے آ منے سامنے ہونگے
ایونٹ میں شریک آٹھ بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، پول “اے “ میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف)، اٸیر فورس، فیصل آباد جبکہ پول “بی” میں واپڈا، لاہور، نیوی اور اسلام آبادکی ٹیمیں ایکش میں دکھائی دی۔
پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی چیمپٸین شپ کے چیف آ رگنائزر خالد بشیر نے کہا کہ ایونٹ میں شاہد مرزا،تجمل ریاض،عمر سردار،متین اکمل،وسیم اختر،محمد اعظم ڈار،ڈائریکٹر سپورٹس جی سی یو وسیم اختر اور کالج کے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خالد بشیر نے مذید بتایا کہ چیمپئن شپ میں بہترین میچز دیکھنے کو ملے تمام ٹیموں نے میعاری باسکٹ بال کھیلی اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے تمام میچزسے انجوائے کیاایسے ایونٹس سے بچوں میں اس کھیل کا شوق پیدا ہوتا ہے۔
ایونٹ میں آ ج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا تیسری چوتھی پوزیشن کااور دوسراچیمپٸین شپ کا فاٸنل دوپہر تین بجے کھیلا جائیگا۔