آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے.

پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے دوران تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے جائے گی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا

اور پہلا میچ کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں دو وہ کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں جو اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق ، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد، سلمان علی آغاز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!