اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت چھٹے سالانہ اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب کا احوال

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت چھٹے سالانہ اسپورٹس ایوارڈ اور راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی،

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری تھے،اولمپیئن عبدالحسیم خان کو سجاس گولڈ میڈل بمعہ 50 ہزار روپے کیش ایوارڈ اور ایکسپریس کے سینیر اسپورٹس رپورٹر زبیر نذیر خان کو ڈاکٹر محمد علی شاہ گولڈ میڈل اور 50 ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا،

علی سلمان بہترین اسپورٹس اینکر، اولمپک انٹرنیشنل ریفری جج علی اکبر شاہ قادری اور سینئر جرنلسٹ راشد عزیز لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ، پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ عابدین بیسٹ اسپورٹس آرگنائزر، جاوید اقبال بہترین سینئر رپورٹر، شہزادہ معین بہترین ایمرجنگ رپورٹر، دانش علوی بہترین پروڈیوسر،

 

نادرا مشتاق بہترین رپورٹر و تجزیہ کار برائے الیکٹرونک میڈیا، طارق حسین بہترین سینئر رپورٹر، جنید احمد راجپوت بہترین جونیئر رپورٹر،کلثوم جہاں بہترین ایمرجنگ رپوٹر برائے اردو اخبارات، محمد اسامہ بہترین رپورٹر انگلش میڈیا،

انیس الرحمن بہترین کمنٹریٹر ریڈیو اور انظار احمد ہمدانی بہترین رپورٹر سوشل میڈیا کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کراٹے پلئیر دلاور خان سنان، مارشل آرٹس کوچ جنت گل،

باڈی بلڈر شہزاد قریشی، کپتان پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم محمد ذیشان اور انٹرنیشنل خاتون کرکٹر سیدہ عروب شاہ سجاس ایتھلیٹ ایوارڈ کے مستحق رہے،

انٹر نیشنل اسٹریٹ چائلڈ فٹبالر محمد شاہ میر، فینسنگ پلئیر اینڈ کوچ مہوش آفتاب، اسپیشل ایتھلیٹ محمد ابراہیم، تائیکوانڈو پلئیر مہوش زبیری اور انٹرنیشنل خاتون پیراک حریم ملک کو سجاس راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا،

تقریب سے خط کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سجاس کا اسپورٹس صحافیوں اور کھلاڑیوں کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازنے کی روایت کو زندہ رکھنا قابل ستائش اقدام ہے، درحقیقت ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،

ملک کا پر امن امیج اجاگر کرنے اور پاکستان میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی واپسی میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار ناقابل فراموش ہے،سندھ کے نگراں وزیر کھیل و سجاس کے سرپرست ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا سجاس اور میرا ساتھ اس وقت سے ہے جب یہ ایک پودا تھا،

اب یہ تناور درخت بن چکا ہے، سجاس کی روایت کو دیکھتے ہوئے حکومت سندھ کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اگلے ماہ سندھ ایوارڈ کا اجراء کررہی ہے،

سندھ گیمز کا انعقاد بھی جنوری میں ہی ہوگا، سجاس کے سرپرست عیسیٰ لیب کے چیف ایگزیکٹیو اور اعزازی کمانڈر پاکستان نیوی ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور دیرپا امن کے لیے کھیلوں کا فروغ ہی اصل کنجی ہے،

سجاس کا مشن بھی کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت ہے، سجاس کے سرپرست خواجہ احمد مستقیم نے کہا کہ ملک بھر کی تمام جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں سجاس اپنے کام کے باعث جدا گانہ مقام رکھتی ہے،

اسپورٹس جرنلسٹ کی طرح دیگر ایسوسی ایشن کو بھی اپنے ممبران کے مسائل حل کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے سجاس کی پیروی کرنا چاہیے،

سجاس کے سیکریٹری محمد شاہد عثمان ساٹی نے خیر مقدمی کلمات ادا کیے،میزبانی کے فرائص سجاس کے سینئر نائب صدر محمود ریاض نے انجام دیے، آخر میں ایوارڈز اور میڈلز تقسیم کیے گئے، تقریب میں سجاس کے ممبران سینئر جرنلسٹ، کھلاڑیوں اور آرگنائزرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

 

 

error: Content is protected !!