قومی ٹیم میلبرن سے سڈنی پہنچ گئی جہاں پاکستان ٹیم آج اور کل پریکٹس سیشن میں شرکت کریگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے شروع ہوگا۔
پاکستان ٹیم انتظامیہ تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں2 تبدیلیاں کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اوپنر امام الحق کو ڈراپ کرنے اور ممکنہ متبادل کے طور پر صائم ایوب کو دیکھ رہی ہے۔ اگر سپنر ابرار احمد جو انجری کا شکار ہیں،
مکمل فٹنس حاصل کر لیتے ہیں تو وہ ترجیحی انتخاب ہوں گے۔ تاہم ابرار احمد کی عدم دستیابی کی صورت میں ساجد خان سپن باؤلنگ کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔سپن کی طرف یہ سٹریٹجک تبدیلی ممکنہ طور پر فاسٹ بائولر حسن علی کو لائن اپ سے باہر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
رفتار سے زیادہ سپن کو ترجیح دینے کا فیصلہ سڈنی میں موجودہ حالات کے مطابق پاکستان کی موافقت کو اجاگر کرتا ہے جس کا مقصد آئندہ ٹیسٹ میں فتح کے امکانات کو زیادہ کرنا ہے۔