پنجاب پولیس انٹر ریجن سالانہ سپورٹس ; لاہور ریجن نے پہلی پوزیشن جیت لی

 

پنجاب پولیس انٹر ریجن انٹر یونٹ سالانہ سپورٹس 2023 باکسنگ ایونٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں منعقد ہوئے

لاہور ریجن نے پہلی پوزیشن کیساتھ ونر ٹرافی جیت لی۔

 

لاہور نے158 پوائنٹس اور9گولڈمیڈل کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ،ایلیٹ فورس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور محبوب اسلم تھے۔

دیگر مہمانوں میں پولیس باکسنگ ٹیم منیجر شرجیل ضیاء بٹ،کوچ پاکستان پولیس ٹیم چوہدری طارق گجر،سیکرٹری پاکستان پولیس سپورٹس عبداللہ جان،پی ایس ٹو کمانڈنٹ عارف علی‘ فقیر حسین ،انچارج سپورٹس چوہنگ محمد طارق ،عمیس اقبال عباس شاہ تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!