نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ہاؤسنگ ظفراللہ خان عمرزئی سے انکے دفتر میں خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد نے ایسوسی ایشن کے چئیرمین نثار احمد کی قیادت میں ملاقات کی۔
اس موقع پر کے پی ایسوسی ایشن کے صدر شایان علی شاہ، جنرل سیکرٹری محمد علی، بی آر ٹی کے چیف ایگزیکٹو طارق اور نگران معاون خصوصی کے کوآرڈینیٹر قیصر خان خٹک بھی موجود تھے۔
نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی کو سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صوبے میں سائیکل ریس کے مقابلوں اور سائیکل ریس کھیل کے فروغ کے لیئے ایسوسی ایشن کی جانب سے کیئے گئے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان عمرزئی نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی انعقاد سے نوجوان نسل کو بہت سے برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے صوبے میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے جو نہ صرف صوبے کا بلکہ پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں سے وابستہ ایسوسی ایشنز کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کیلیے بھرپور کوشش کریں اور صوبے کے بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی مختلف سرگرمیوں کو سراہا اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں پر زور دیا کہ صوبے سے سائیکلنگ کے ٹیلنٹڈڈ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلیے بھرپور اقدامات اٹھائیں
تاکہ بین الاقومی سطح پر صوبے کے کھلاڑی سائیکلنگ مقابلوں میں خیبرپختونخوا اور پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔