اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ ‘ زون چار وائٹس اور زون سا ت بلوز کی کامیابی

 

اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ ۔زون چار وائٹس اور زون سا ت بلوز کی کامیابی۔
وقاص احمد کی جارحانہ بولنگ۔

کراچی: ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کردہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

پا ک اسٹار گراونڈ پر کھیلے گیے پہلے میچ میں زون چار وائٹس نے زون دو بلو ز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ زون چار وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 و کٹوں کے تعاون پر 237 رنز بنائے۔

عبدل رزاق 3 چوکوں کی مدد سے 53، بلال خان نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنزبنائےاور دونوں آوٹ نہیں ہوئے جبکہ موسیٰ آزاد نے 35، ایان خان نے 21، محمد وقاص نے 20 رنز بنائے۔

ارشان خان اور عمر پٹھان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں زون دو بلوز 185 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔عمر فاروق نے 48، امان خان نے 34، محمد اسماعیل نے 23 اور محمد فاروق نے 21 رنز بنائے۔

حظار بہادر 4، محمد بلال راہر نے 3 اور محمد اقرار بے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسر ے میچ لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر سات بلوز نے زون پانچ بلوز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون پانچ بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 120 رنز بنائے۔

وقاص افضل نے 36 محمد حسن نے 18 رنز بنائے۔ وقاص نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز دیکر 6 اور انس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون سات بلوز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 123 رنز بنا لئے۔

احتشام الحق نے 27 اور اسحاق عاصم نے 19رنز بنائے۔

 

 

 

error: Content is protected !!