وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مردان میں شروع ہوگئے

 

وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس کے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزمردان میں شروع ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر) ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی سرپرستی وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس کے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزمردان میں شروع ہوگئے،

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر فاروق احمد تھے،انکے ہمراہ مردان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اسحاق لالہ،اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر علی ہوتی،

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے آفیشلزندیم ساجد،مسعودعلی،سائرہ ناز،صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ،محمد نواز،نویداحمد اور ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہاب خان موجودتھے،

جنہوں نے فیتہ کاٹ باضابطہ ٹرائلزکا افتتاح کیا۔ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام مردان سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے دو روزہ ٹرائلزمیں مردان،صوابی،نوشہرہ سمیت ریجن بھر سے کثیرتعدادمیں کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹرفاروق احمد نے ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان کی قیادت میں تعلیمی داروں سمیت ملک بھر میں کھیلوں کو فروغ دیناایک اچھی کاوش ہے،

یقیناًاس سے کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملے گااور ہمیں بہترین ٹیلنٹ کے تلاش میں مددملے گی۔انکاکہناتھاکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے خیبر پختونخواکے تمام ریجن میں مردوخواتین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے صاف وشفاف اندازمیں ٹرائلز منعقد کرائے جوکہ خوش آئندبات ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت ہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہے اور ان سرگرمیوں میں نوجوان نسل بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں،

انہوں نے کھلاڑیوں پر زوردیاکہ وہ ایچ ای سی کے اس اقدام سے بھرپور فائدہ اٹھائے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اشعبہ سپورٹس میں پناایک منفردمقام بنائے۔

 

 

error: Content is protected !!