اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ ‘زون پانچ نے زون تین کو 40 رنز سے ہرا دیا.

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔ زون پانچ نے زون تین کو 40 رنز سے ہرا دیا ۔

ہارون رفیق کی شاندار ال راونڈ کارکردگی 88 رنز بنائے اور 22 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل سٹون کے سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر زون پانچ بلو ز نے ہارون رفیق کی شاندار ال راونڈ کارکردگی کی بنیاد پر زون تین بلوز کو 40 رنز سے شکست دے دی۔

زون پانچ بلو ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 215 رنز بنائے۔ ہا رون رفیق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 88 ، حظیفہ فہیم نے 38 اور نجیب علی نے 33 رنز بنائے۔ علی مٹھا 38 رنز دیکر 4 جبکہ عثمان بن راشد اور سبا ن صا دق نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون تین بلوز 175 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد ایماز نے 42، نجیب اللہ نے 29، احمد مہی الدین نے 27، سلمان سرور 21 رنز بنائے۔ ہا رون رفیق نے 22 رنز دیکر 5 اور شاہ زین کھوکر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor