وسیم، وقار اور شعیب اختر آئی ایل ٹی 20 کے کمنٹیٹر پینل میں شامل

دبئی (09جنوری 2024) انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نے لیگ کے سیزن 2 کے لئے کمنٹیٹرز کا ایک پینل جاری کیا ہے۔ جو پاکستان سمیت دنیا کے نامور کرکٹرز پر مشتمل ہے۔
پینل میں پاکستان سے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر میں وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ، روہن گواسکر، صبا کریم، نکھل چوپڑا، وویک رازدان، ایلن ولکنز، سائمن ڈول، ڈیرن گنگا، ڈینی موریسن اور نیل اوبرائن شامل ہیں۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا کہ وہ آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے سیزن کے لئے کمنٹری ٹیم کا حصہ بننے پر واقعی بہت خوش ہوں۔ یواے ای کے 3 مشہور مقامات ٹی 20 کے کچھ نمایاں ستاروں کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا اچھا موقع فراہم کریں گے۔
جبکہ وقار یونس کا کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی 20 واقعی ایک زبردست کرکٹ مقابلہ ہے جو تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتے ستاروں کا امتزاج ہےاس لئے لیگ کو عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کو لازمی دیکھنا چاہیئے۔ میں آمدہ ایڈیشن کے لئے کمنٹیٹرز پینل کا حصہ بننے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔

دبئی (8 جنوری 2024) انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نے لیگ کے سیزن 2 کے لئے کمنٹیٹرز کا ایک پینل جاری کیا ہے۔ جو پاکستان سمیت دنیا کے نامور کرکٹرز پر مشتمل ہے۔
پینل میں پاکستان سے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر میں وریندر سہواگ، ہربھجن سنگھ، روہن گواسکر، صبا کریم، نکھل چوپڑا، وویک رازدان، ایلن ولکنز، سائمن ڈول، ڈیرن گنگا، ڈینی موریسن اور نیل اوبرائن شامل ہیں۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا کہ وہ آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے سیزن کے لئے کمنٹری ٹیم کا حصہ بننے پر واقعی بہت خوش ہوں۔ یواے ای کے 3 مشہور مقامات ٹی 20 کے کچھ نمایاں ستاروں کے لئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا اچھا موقع فراہم کریں گے۔
جبکہ وقار یونس کا کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی 20 واقعی ایک زبردست کرکٹ مقابلہ ہے جو تجربہ کار کھلاڑیوں اور ابھرتے ستاروں کا امتزاج ہےاس لئے لیگ کو عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کو لازمی دیکھنا چاہیئے۔ میں آمدہ ایڈیشن کے لئے کمنٹیٹرز پینل کا حصہ بننے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔

تعارف: News Editor