ایشیاء کپ فٹبال 2023; اردن ،کوریا اور عراق کی کامیابی

ایشیاء کپ فٹبال 2023کا چوتھے دن مزید تین میچوں کا فیصلہ۔

اردن ،کوریا اور عراق کی کامیابی۔

رپورٹ ; شکیل الرحمان دوحہ قطر

 

الوکرہ کے الجنوب اسٹیڈیم میں اردن نے AFC ایشین کپ قطر ™ 2023 گروپ ای مہم کا شاندار آغاز پیر کو ملائیشیا کے خلاف 4-0 سے جیت کے ساتھ کیا۔

اردن اس فتح کا بھرپور حقدار تھا، اس نے ملائیشیا کی ٹیم کے خلاف پہلے ہاف میں 3-0 کی برتری حاصل کی ۔ اوراپنے مخالف ٹیم کے خلاف تیز رفتار کھیل پیش کیا ۔

اے ایف سی ایشین کپ میں پہلی بار دونوں ٹیمیں اپس میں ٹکرایے اور اردن نے یزان النعمت کے موسی تماری کے وزنی پاس کے ساتھ ملائیشیا کو ابتدا ہی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور گول کیپر سیہان ہازمی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

مَحمُود الْمَرضِيّ نے 12 میں منٹ میں گول کرکے ملایشیا کو دباو کا شکار کیا ۔ ہاف ٹایم سے قبل
مَحمُود الْمَرضِيّ نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ اخری منٹ میں النعمت نے چوتھا گول کیا .

لی کانگ اِن کے دو گول کی بدولت جمہوریہ کوریا نے اے ایف سی ایشین کپ قطر 2023 میں ایک شاندار آغاز کیا ۔ گروپ ای میں جاسم بن حماد اسٹیڈیم میں بحرین کو 3-1 سے شکست دی۔

گروپ ڈی کے میچ میں عراق نے احمد بن علی اسٹیڈیم میں انڈونیشیا کو 3-1 سے شکست دے کر AFC ایشین کپ قطر 2023 گروپ ڈی میں تین پوائنٹ کے ساتھ اغاز کردیا۔

انڈونیشیا کی 16 سال کے بعد ٹورنامنٹ میں واپسی کی لیکن اپنے مخالف عراق کے حملوں کا کوئی جواب نہیں تھا ۔ جس طرح موہناد علی نے پانچ سال پہلے متحدہ عرب امارات میں کیا تھا،

اسی طرح موہناد علی نے عراق کا اے ایف سی ایشین کپ کا کھاتہ کھولا۔ 23 سالہ فارورڈ نے سب سے پہلے انڈونیشیائی ہاف کے اندر ایک ڈھیلی گیند چھین لی، 17 ویں منٹ میں گول کیپر کے پاس ایک کمپوزڈ فنش کیاکیا۔

وقفے میں آٹھ منٹ باقی تھے کہ نوجوان رائٹ بیک ایلکن باگوٹ نے اپنے مارکر کو عبور کرنے میں زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور پلیٹ پر فرڈینن کے کراس پر گول کرکے میچ برابر کردیا۔

ہاف ٹایم سے چند سیکنڈ قبل عراق کے راشد نے ایک خوبصورت گول کرکے عراق کو پھر برتری دلادی ۔ دوسرے ہاف میں 30ویں منٹ میں متبادل ایمن حسین نے گیند کو گول میں پہنچا کر سکور 3-1 کردیا جو ا خر تک برقرار رہا۔

 

 

error: Content is protected !!