نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے افتتاحی روز دس میچز کا فیصلہ ہوگیا
اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جاری نیشنل انٹر سکول گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں دس میچز کا فیصلہ ہوگیاہے۔
چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، قائم مقام سیکرٹری جنرل محمد ریاض اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر ہوسٹلز فدا محمد خان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
لیاقت جمنازیم،اسلام آباد میں کھیلے گئے انڈر 19 کے میچز میں کراچی گرائمرز سکول حدف گرلز کالج پشاور کو 2-22 سکور سے، دانش سکول وہاڑی نےحبیب گرلز سکول کراچی کو 7-15 سکور سے اور ٹی سی ایس پی اے ایف کراچی نے گریژن گرلز کالج لاہور کو 12-19 سکور سے ہرا دیا۔
گرلز انڈر 17 کے مقابلوں
سٹی سکول پی اے ایف چپٹر کراچی نے ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی کو 8-15 سکور،کراچی گرائمر سکول نے گورنمنٹ شاہ لطیف گرلزکالج حیدرآباد کو 2-13 سکور سے اوراے پی ایس گرلز کالج راولپنڈی نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پشاور کو 1-13 سکور سے ہرا دیا۔
گرلز انڈر 15 کے مقابلوں
حبیب گرلز سکول کراچی نے جی جی ایچ سکول حیدر آباد کو 4-13 سکور سے، کراچی گرائمر سکول نے اے پی ایس گرلز سکول راولپنڈی کو 7-10 سکور سے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حیدر آباد نے فوجی فاونڈیشن گرلز سکول راولپنڈی کو 2-14 سے اور کراچی گرائمر سکول نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول باغ سرداراں راولپنڈی 4-12 سکور سے ہرا دیا۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف ایج کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں گرلز انڈر 15، گرلز انڈر 17 اور گرلز انڈر19 شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 22 جنوری کو سہ پہر تین بجے ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔