بین الصوبائی تھرو بال چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل خیبرپختونخوا نے اور خواتین کا سندھ نے جیت لیا۔
اسلام آباد (نوازگوھر) بین الصوبائی تھرو بال چیمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل خیبرپختونخوا نے اور خواتین کا سندھ نے جیت لیا۔
پاکستان تھرو بال فیڈریشن خواتین ونگ کی صدر فائزہ عامر اور سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی گئی بین الصوبائی تھرو بال چیمپئن شپ میں مردوں کے ایونٹ میں خیبر پختونخوا نے پہلی جبکہ بلوچستان نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے پہلی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ چیمپئن شپ میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ جاری ہے۔