گراس روٹ لیول ہاکی کیمپ میں 100 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت۔
اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی محسوس ہے – ہیڈ کوچ فیصل اسماعیل۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
پاک کالونی میں واقع اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی میں ہیڈ کوچ فیصل اسماعیل کی جانب سے گراس روٹ لیول پر ہاکی کی ترقی کے لیے گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکول کے طلباء و طالبات کو ہاکی کے تربیتی کیمپ میں بنیادی ہاکی اسکلز سکھائی گئی،
کھلاڑیوں کی جانب سے ہیڈ کوچ فیصل اسماعیل کا شاندار استقبال کیا گیا جس پر انکا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی جو بھرپور اندازمیں شرکت کررہے ہیں،
جونیئر مڈلر اور سینیئر کیٹگری کے 100 سے زائد طلباء و طالبات اس میں شریک تھے، اس موقع پر سیکریٹری اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی ریحان اکرم کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں بچوں کو موبائل کی دنیا سے نکال کر گراؤنڈر تک لے کے آنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے
اور ان پسماندہ علاقوں میں نیشنل اے گریڈ امپائر اور اس تربیتی کیمپ کے ہیڈ کوچ فیصل اسماعیل کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں
کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور حکومتی سطح پر بھی ان بچوں کی تربیت میں ترقی کے لے انہیں بنیادی سامان بھی مہیا کیا جائے
تاکہ ان پسماندہ علاقوں میں بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اس موقع پر ہیڈ کوچ فیصل اسماعیل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔