کراچی میں چھ سال بعد انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

کراچی میں چھ سال بعد انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے سینئیر نائب صدر تابش جاوید

نے بال کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

ٹورنامنٹ میں 214 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

افتتاحی میچ میں لانڈھی جیم خانہ کی کامیابی۔
حسن خان کی شاندار سینچری ۔

کراچی: ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور ماسٹر آئل کے تعاون سے منعقد ہونے والے ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز آغا خان جیم خانہ گراؤنڈ پر منعقد ہوئی

اس موقع پر مہمان خصوصی تابش جاوید سینئر نائب صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک کرکٹر کی قومی ٹیم میں شمولیت کیلے یہی ایک ذریعہ ہے جس کی وجہ سے ماضی کے عظیم کرکٹر ز نے پاکستان کا نام روشن کیا ہماری کوشش ہوگی اس کلب کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کریں

تاکہ یہاں سے بہترین کر کٹر نکل کر سا منے آسکیں ۔ اس مو قع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری توصیف صدیقی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کے ساتوں زونز کی 214 رجسٹرڈ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس نے اعلان کیا کہ ہم ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کی کرکٹ کو فروغ دیتے رہنگے

انہوں نے کہا ٹورنامنٹ تقریبا تین ماہ تک جاری رہے گا ۔بعد ازاں مہمان خصوصی تابش جاوید نے گیند کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر تمام زون کے عہدیداران سمیت مختلف کلبز کے کرکٹرز بھی موجود تھے

بعد ازاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں لانڈھی جیم خانہ نے سر سید کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔سر سید کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔معظم احمد نے 49، فاروق حسن نے 35،واجد علی 33 رنز بنائے۔

نعمان علی نے 3 جبکہ واجد علی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں لانڈھی جیم خانہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا لئے۔حسن خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 109، سفیان انصاری نے 31، فیضان خان نے 25 رنز بنائے۔طارق بخت نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

error: Content is protected !!