دوسرے مہتاب چائولہ فلڈ لائٹس رمضان ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ کا پانچ اپریل سے آغاز

دوسرے مہتاب چائولہ فلڈ لائٹس رمضان ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ کا پانچ اپریل سے آغاز

ناک آئوٹ کی بنیاد کھیلا جانیوالا ٹورنامنٹ 9 اپریل تک جاری رہے گا

ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، افتتاحی میچ پاکستان ویٹرنز گرین اور ناظم آباد مجاہد کلب کے درمیان کھیلا جائیگا

کراچی : دوسرا مہتاب چائولہ فلڈ لائٹس رمضان ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ پانچ اپریل سے اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں شروع ہوگا، ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جانیوالا ٹورنامنٹ 9 اپریل تک جاری رہے گا.

اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین اولمپیئن اصلاح الدین کے مطابق ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،

جن میں پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب (گرین) ، پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب (وائٹ)، ناظم آباد مجاہد ہاکی کلب، نور الیون، سی ہاکس ہاکی کلب، بلدیہ ہاکی کلب، سینٹرل فٹنس ہاکی کلب اور کراچی فٹنس ہاکی کلب کی ٹیمیں شامل ہیں. ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 5 اپریل کی شب گیارہ بجے پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب (گرین) اور ناظم آباد مجاہد ہاکی کلب کے درمیان کھیلا جائیگا، ایونٹ کے سیمی فائنلز 8 اپریل اور فائنل 9 اپریل کو کھیلا جائیگا.

 

اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے وائس چیئر مین اولمپئین سید سمیر حسین نے منگل کے روز تمام آٹھ ٹیموں کے منیجرز کو کٹس فراہم کی اور مینجیر میٹنگ کی صدارت بھی کی اس موقع پر انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی، ٹیکنیکل کمیٹی اور امپائر منیجر کا اعلان کیا جس کے مطابق لطافت حسین شاہ کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا،

 

جبکہ سابق انٹرنیشنل مبشر مختار اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہونگے، سید صغیر حسین آرگنائزنگ سیکریٹری کے فرائض انجام دینگے، سابق امپائر مسعود الرحمان ایونٹ کے امپائر منیجر مقرر کئے گئے ہیں. ٹکینکیل آفیشلز میں طارق خان، فرحان احمد اور محمد واحد حسین شامل ہیں جبکہ ندیم سعید، عذیر احمد ،عمیر احمد اور طلحہ غوری امپائرنگ مقرر کئے گئے ہیں.

اولمپیئن سمیر حسین نے تمام مینیجرز سے کہا کہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور تمام ٹیمیں اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ انکے کھلاڑیوں کی عمریں 40 سال سے کم نہ ہوں انہوں نے کہا کہ میچز کا دورانیہ 40 منٹس کا ہوگا جو 10، 10 منٹس کے چار کوارٹر پر مشتمل ہوگا.

error: Content is protected !!