کراچی کی ٹیموں کی کارکردگی سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ کراچی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے
سیزن میں کراچی کے کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے قائداعظم ٹرافی، ٹی 20 اور انڈر 19 ٹورنامنٹ جیتا
جبکہ انڈر 19 تین روزہ اور نیشنل ون ڈے کپ کی رنزاپ رہی ہیں
اس پرفارمنس کے باوجود کراچی کے کھلاڑیوں کووہ مقام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں
کراچی کے دیگر کھلاڑیوں کی طرح سرفراز احمد کو بھی ناانصافیوں کا نشانہ بنایا گیا
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جنید علی شاہ نگران صوبائی وزیر کھیل سندھ نے ڈومیسٹک سیزن میں کراچی ریجن کی شاندار فتوحات پر جشن کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیامقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی
اس تقریب میں انھوں نے ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کی کرکٹ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسے شخص کی پورے پاکستان کو ضرورت ہے جو بغیر کسی لالچ کے کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں
تقریب سے میزبان ندیم عمر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کراچی کے کھلاڑی زیادہ سے زیادہ قومی ٹیم کا حصہ بنیں انھوں مزید کہا کہ کراچی کی ایک ٹیم تشکیل دے کر اسے دیگر ممالک کے دورے پر بھیجا جائے گا
تاکہ وہ اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کر سکیں تقریب سے سید ارشاد احمد جیلانی نائب صدر آر سی اے کے نے کہا کہ ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کی کر کٹ کو اس کا اصل مقام دلائینگے
اور کراچی کی ٹیم کو امریکا میں کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرینگے جاوید احمد خان سیکرٹری آر سی اے کے نے کہا کہ ندیم عمر نے جس طرح ٹیموں کی حو صلہ افزائی کی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی
تقریب سے سابق کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے قومی انڈر 19 ٹیم اور کپتان سعد بیگ کی تعریف کی تقریب سے خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آر سی اے کے ،اقبال امام ہیڈ کوچ کراچی وائٹس نے بھی خطاب کیا۔
مہمان خصوصی جنید علی شاہ نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز میں ندیم عمر کی جانب سے 15 لاکھ کیش انعام اور شیلڈ تقسیم کیں جبک سابق صدر کے سی سی اے سید سراج الا سلام بخاری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سابق صدر آر سی اے کے اعجاز فاروقی اور زونل صدور سیکریٹریز اور خازن میں یادگاری شیلڈ تقسیم کی گئیں
تقریب میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، انور علی،محمد اعظم خان، محمود حامد،ممبر جونیئر سلیکشن کمیٹی، توصیف صدیقی جوائنٹ سیکرٹری آر سی اے کے، عاصم عمر،سہیل وجاہت،شارق حسیب،تنویر الحق،ساتوں زونز کے صدور،سکریٹریز، خازن اور دیگر معزز مہمان موجود تھے