نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز مکمل

نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز مکمل

پشاور(سپورٹس رپورٹر) کراچی میں منعقدہ آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز مکمل ہوگئے، ٹرائلز میں تمام ڈویژن سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی،

منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں مردان کے ثناء اللہ، عمر فاروق، ہارون خان، ملاکنڈ کے علی احمد، پشاور کے عبداللہ، ، رانا نواز، محمد علی اور سیفور خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نازیہ خان، سونیا خان،

ملائیکہ شاہد، نورالعین، فریال آمان شامل ہیں۔ ٹرائلز خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئر مین نثار احمد،

صدرسید شایان علی شاہ، سیکرٹری محمد علی، انٹر نیشنل سائیکلسٹ محمد اویس یوسفزئی اور سیفور خان کے زیرنگرانی منعقد ہوئے ٹرائلز میل وفیمل کھلاڑیوں نے 28 کلومیٹر پر محیط انفرادی ٹائم ٹرائلز میں شرکت کی،

منتخب ہونے والے کھلاڑی 26 سے 28 فروری تک کراچی میں منعقدہ آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرینگے۔ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیم کل راوانہ ہوگی۔

تعارف: News Editor