پشاور میں ہونیوالے مسٹر کے پی ، جونئیر مسٹر کے پی اور مسٹر پشاور و جونئیرمسٹر کے نتائج کا اعلان

مسٹر پشاور کا اعزاز یاسر عرفات نے حاصل کرلیا

جونئیر مسٹر کے پی کا اعزازصوابی کے شہزاد خان اور مسٹر کے پی کا اعزاز حبیب گل مردان نے حاصل کرلیا

پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور میں منعقد ہونیوالے مسٹر کے پی ، جونئیر مسٹر کے پی اور مسٹر پشاورو جونئیر مسٹر پشاور کے مقابلوں میں مختلف کیٹگری کے مقابلے منعقد کئے گئے

ساٹھ کلوگرام کے جونئیر مقابلوں میں ٹوپی سے تعلق رکھنے والے سعود نے گولڈ چارسدہ کے جلال نے سلور اور بنوں سے تعلق رکھنے واے زریاب نے براﺅن میڈل حاصل کرلیا

پینسٹھ کلوگرام کے جونئیر مقابلوں میں کوہاٹ کے محمد عمران نے گولڈ ہنگو کے حضرت بلال نے سلور اور چارسدہ کے طلحہ نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا

ستر کلوگرام کے جونئیر مقابلوں میں پشاور کے یاسر نے گولڈ مردان کے حمزہ نے سلور اور چارسدہ کے عمران نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا اسی طرح پچھتر کلوگرام کے جونئیر مقابلوں میں ہنگو کے ابرار نے گولڈ مردان کے فرحان نے سلوراور پشاور کے افنان نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا

اسی کلوگرام کے جونئیر مقابلوں میں پشاور کے دانیال نے گولڈ کوہاٹ کے محمد قیاس نے سلور اور پشاور کے ثنان نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا پچاسی کلوگرام کے جونئیر مقابلوں میں صوابی کے شہزاد نے گولڈ پشاور کے صفیان نے سلور اور پشاور کے ایان نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا

مسٹر کے پی کے ساٹھ کلوگرام کے مقابلوں میں پشاور کے واجد نے پہلی پشاور کے اسحاق نے دوسری اور پشاور کے اسماعیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی

پینسٹھ کلوگرام کے مسٹر مقابلوں میں مردان کے جلال نے گولڈ صوابی کے عادل نے سلور اور بنوں کے عادل نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا

ستر کلوگرام کے مسٹر مقابلوں میں پشاور کے زین العابدین نے پہلی پشاور کے اسماعیل نے دوسری اور بنوں کے طاہر نے براﺅنز میڈل حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پچھتر کلوگرام کے مسٹر مقابلے میں مردان کے سلمان باچا نے پہلی پشاور کے چن باچہ نے دوسری اور بنوں کے سمیع اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح اسی کلوگرام کے مقابلوں میں مردان کے حبیب گل نے پہلی ، پشاور کے ضیاءنے دوسری اور ڈی آئی خان نے مقاد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پچاسی کلوگرام کے مسٹر مقابلوں میں پشاور کے یاسر عرفات نے پہلی ڈی آئی خان کے طلحہ نے دوسری اور پشاور کے دانیال نے براﺅنز میڈل حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

نوے کلوگرام کے مقابلوں میں مسٹر کے مقابلوں میں پشاور کے عاصم نے پہلی پشاور کے شاہ زیب نے دوسری اور پشاور کے بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پچانوے کلوگرام کے مقابلوں میں دیر کے مشتاق نے گولڈ پشاو ر کے یاسر نے سلور اورپشاور کے بصیر نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیاماسٹر کلاس تن سازی کے مقابلوں میں طلحہ نے گولڈ اور چن باچہ پشاور نے سلور میڈل حاصل کرلیا

جونئیر مسٹر فزیک کے مقابلوں میں پشاور عادل نے گولڈ پشاور کے ہارون نے سلور اورشایان نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا جونئیر کے پی فزیک کے مقابلوں میں پشاور کے روخان نے پہلی چارسدہ کے جلال نے دوسری اور نوشہرہ کے مبارک نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

مسٹر پشاورفزیک کے مقابلوں میں پشاور کے اسماعیل نے گولڈ پشاور کے ابوبکر نے سلور اور پشاور کے ابوذر نے براﺅنز میڈل حاصل کرلیا مسٹر کے پی فزیک کے مقابلوں میں سید عادل شاہ نے پہلی پشاور کے اسماعیل نے دوسری اور ہنگو کے ابرار نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ججز کے نتائج کے مطابق جونئیر مسٹر پشاور کا اعزاز دانیال خان جبکہ مسٹر پشاور کا اعزاز یاسر عرفات نے حاصل کرلیا جونئیر مسٹر کے پی کا اعزازصوابی کے شہزاد خان اور مسٹر کے پی کا اعزاز حبیب گل مردان نے حاصل کرلیا

اسی طرح جونئیر مسٹر فزیک پشاور میں عادل خان اور مسٹر پشاور فزیک میں اسماعیل خان ٹاپ پوزیشن پر رہے جونئیر مسٹر فزیک کے پی میں روخان اور مسٹر فزیک کے پی میں سید عادل شاہ نے اعزاز حاصل کرلیا

جبکہ ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے طلحہ نے ماسٹرکلاس میں ٹاپ یوزیشن حاصل کرلی

 

تعارف: News Editor