وزير کھيل، امور نوجوانان و ثقافت سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ کے ہمراہ اٹھارویں سندھ گیمز کا افتتاح کردیا۔
موقع پر سیکریٹری اسپورٹس سندھ حافظ عبدالہادی بلو، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت کے علاوہ ایتھلیٹز اور دیگر اسپورٹ پرسنس نے شرکت کی۔
سندھ گیمز میں چار ہزار کے قریب ایتھلیٹز حصہ لیں گے۔
اٹھارویں سندھ گیمز 23 فروری 2023 سے 26 فروری تک جاری رہیں گے۔
سندھ گیمز میں 69 شعبوں کے گیمز کھیلے جائیں گے، مردوں کی 42 جبکہ خواتین کی 27 ڈسیپلین رکھے گئے ہیں۔
محکمہ اسپورٹس سندھ کے زیر اہتمام سندھ گیمز 8 سال بعد ہو رہے ہیں۔
سندھ گیمز میں ثقافتی 6 کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سندھ گیمز کی مشعل ایتھلیٹز محمد معید بلوچ نے روشن کی۔
صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ کھیل ہمارے صحتمند ہونے کی علامت ہیں۔
نوجوانوں کو بھٹکنے کی بجاۓ اپنی صلاحیتوں کو کھیلوں میں استعمال کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ
سندھ گیمز ہر سال ہونے چاہیئں، آنے والی حکومت پر بھی فرض بنتا ہے وہ کھیلوں کی صوبائی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ
وزیر اطلاعات سندھ محمد احمد شاہ نے کہا سندھ کے نوجوانوں میں صلاحیتون کی کمی نہیں۔
مشکل حالات کے باوجود بھی سندھ کے نوجوان کھیل کے میدان میں اپنا وجود قائم رکھ کر بیٹھے ہیں۔ محمد احمد شاہ
سندھ گیمز میں تمام ڈویژن کی ٹیموں کے مارچ پاس کیا۔