ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا، کراچی کنگز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری گیند پر پورا کیا۔
پی ایس ایل 9 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، ایونٹ میں کراچی کنگز کی دوسری کامیابی ہے جبکہ قلندرز کو مسلسل چوتھی شکست ہوئی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کیرون پولارڈ نے 58 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں ایک چوکا اور پانچ چھکے شامل تھے جبکہ شعیب ملک 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کپتان شان مسعود 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد اخلاق 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جیمز ونس کو 8 رنز پر احسن حفیظ نے آؤٹ کیا۔
محمد نواز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حسن علی 9 رنز بنا کر حسن حفیظ کا نشانہ بنے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، جہانداد خان اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔
صاحبزادہ فرحان نے 72 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی، وین ڈر ڈوسن 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جارج لندے نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ اوپنر فخر زمان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،
احسن حفیظ 8 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، جہانداد خان کو 12 رنز پر میر حمزہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔ شائے ہوپ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سکندر رضا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی
لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، جارج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان