آل پاکستان انٹر ورسٹی رسہ کشی ٹورنامنٹ لاہور گریژن یونیورسٹی نے جیت لی

آل پاکستان انٹر ورسٹی رسہ کشی ٹورنامنٹ لاہورگریژن یونیورسٹی نے جیت لی،

مہمان خصوصی ملک عبدالطیف ڈائریکٹر نارتھ ویسٹ نے ٹرافیاں دیں

پشاور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں کھیلاجانیوالا آل پاکستان انٹر ورسٹی رسہ کشی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،فائنل میچ لاہورگریژن یونیورسٹی نے جیت لی، فاتح ٹیم نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نارتھ ویسٹ ہسپتال حیات آبادکے ڈائریکٹرملک عبدالطیف نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں وکیش انعامات دیئے،اس موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی،

صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد،پاکستان رسہ کشی فیڈریشن کے ٹیکنیکل آفیشل اکرم گجر،ڈائریکٹر ایڈمشن اسلامیہ کالج عامر اظہار،فردوس خان،نوید احمداورمحمدنواز بھی موجود تھے۔

پاکستان ہائیرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی سرپرستی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام تاریخی تعلیمی درسگاہ اسلامیہ کالج کے کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے آل پاکستان انٹر ورسٹی رسہ کشی ٹورنامنٹ کے آخری روز سیمی فائنل اور فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔

پہلے سیمی فائنل میچ میں لاہور گریژن یونیورسٹی اور پنجا ب یونیورسٹی لاہور کے مابین کھیلاگیا،جس میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے یونیورسٹی آف لاہور کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،

فائنل میچ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھاکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کی۔اسی طرح تیسری پوزیشن کیلئے منعقدہ میچ میں یونیورسٹی آف لاہور اور یونیورسٹی آف پنجاب کے درمیان ہوا،جس میں یونیورسٹی آف پنجاب نے جیت لی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نارتھ ویسٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر ملک عبدالطیف نے ٹیموں اور آفیشلزکو ٹرافیاں وانعامات دیئے۔

تقریب سے خطاب کے دوران نارتھ ویسٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر ملک عبدالطیف نے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا خوش آئند ہے کیونکہ اس سے طلبہ ذہنی وجسمانی طور پر تندرست رہنے میں مددملتی ہے،

انکاکہناتھاکہ دیگر ممالک میں یونیورسٹیاں ہی کھلاڑی پیداکرکے دنیامیں اپنااور ملک کانام روشن کرتے ہیں،انکی بھی یہی کوشش ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھیں،اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچاکر سپورٹس جیسی مثبت سرگرمیوں میں رکھیں۔

انہوں نے ایچ ای سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں آجکل ہائیرایجوکیشن کمیشن نے سپورٹس سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،آج انٹر ورسٹی رسہ کشی کے مقابلے دیکھ کر بہت اچھا لگا،

اس ایونٹ میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جس قدر بہتر کھیل ونظم وضبط کا مظاہرہ کیا،وہ لائق تحسین ہیں،جبکہ اسلامیہ کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی نے بہترین انتظامات کئے

جس سے اس میگا ایونٹ کا مزہ دوبالارہا،اور تمام مہمان ٹیموں کے کھلاڑی وآفیشلزخوشی سے اپنے شہروں کو روانہ ہوگئے۔

تعارف: News Editor