پی ایس ایل9؛ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی.

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری نویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 49، جیمز ونس نے 27 جبکہ شعیب ملک نے 18 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں  راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 33 رنز کی اننگ کھیلی، جیسن روئے 15، خواجہ نافع 17، کپتان رائیلی روسوو 10 اور عقیل حیسن 14 رنز ہی بنا پائے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

سابق کپتان سرفراز احمد 7، شرفین ردرفورڈ 9، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ابرار احمد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بلیسنگ مزربانی اور زاہد محمود نے 2،2 جبکہ میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل کے تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ملتان 6 فتوحات اور 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور پشاور زلمی 9، 9 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے جب کہ کراچی کنگز 4 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون ; کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، رائلی رُوسو (کپتان)، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون ; کراچی کنگز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، ٹم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ اور بلیسنگ مُوزاربانی شامل ہیں۔

error: Content is protected !!